- طالبان نے بشام حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا
- ہنی ٹریپ کا شکار واپڈا کا سابق افسر کچے کے ڈاکوؤں کی حراست میں جاں بحق
- پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو مکمل سائیڈ لائن کردیا
- پروازوں کی بروقت روانگی میں فلائی جناح ایک بار پھر بازی لے گئی
- عالمی بینک کی معاشی استحکام کے لیے پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی
- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم کا ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سفاک ماموں نے بھانجے کو ذبح کردیا
- 9 مئی کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، صدر
- وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
آریان خان کی گرفتاری؛ شاہ رخ خان کے کیریئر پر برے سائے منڈلانے لگے
ممبئی: آریان خان کی گرفتاری کا اثر شاہ رخ خان کے کیریئر پر بھی پڑنے لگا ہے اور بیٹے کی گرفتاری کی وجہ سے کنگ خان کا کام متاثر ہورہا ہے۔
آریان خان کی گرفتاری کے نتیجے میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی پیشہ ورانہ اور نجی زندگی کتنی متاثر ہورہی ہے یہ حال ہی میں دیکھنے میں آیا جب شاہ رخ خان نے بیٹے کی گرفتاری کی وجہ سے شوٹنگ منسوخ کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان اور اجے دیوگن ایک ساتھ ایک اشتہار کی شوٹنگ کرنے والے تھے لیکن کنگ خان نے بالکل آخری وقت میں شوٹنگ کینسل کردی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان منشیات کیس میں گرفتار
شوٹنگ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اشتہار کی عکس بندی کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی تھیں لیکن کنگ خان نے اچانک شوٹنگ کینسل کردی۔ حالانکہ اجے دیوگن شوٹنگ سائیٹ پر پہنچ چکے تھے۔
بھارتی میڈیا میں کہا جارہا ہے کہ بیٹے آریان خان کی گرفتاری کی وجہ سے شاہ رخ خان شدید پریشانی کا شکار ہیں اور ان کی نجی زندگی اس وقت مسائل میں گھری ہوئی ہے جس کے اثرات ان کی پیشہ ورانہ زندگی پر بھی پڑرہے ہیں۔ آریان خان کی گرفتاری کی وجہ سے شاہ رخ خان کا کام بھی متاثر ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو 20 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے
واضح رہے کہ منشیات کیس میں گرفتار اسٹار کڈ آریان خان اس وقت نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی تحویل میں ہیں۔ آج انہیں ایک بار پھر عدالت میں پیش کیا جائے گا تاہم انہیں ضمانت ملنے کے چانسز کم ہی ہیں۔ اس کے علاوہ این سی بی اہلکار معاملے کی مزید تفتیش کے لیے آریان کے ریمانڈ میں مزید توسیع بھی مانگ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بی جے پی آریان خان کو جھوٹے مقدمے میں پھنسا رہی ہے
بھارتی میڈیا کے مطابق جس دن آریان خان کو گرفتار کیا گیا تھا اس دن شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے سے فون پر صرف دو منٹ کے لیے بات کی تھی۔ اور وہ اپنے بیٹے سے ملنے کے لیے این سی بی سے خصوصی اجازت لینے بھی گئے تھے۔
رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ آریان خان والد کو دیکھ کر روپڑے تھے۔ اس کے علاوہ بیٹے کی گرفتاری کے بعد سے شاہ رخ خان کی حالت خراب ہے۔ وہ وقت پر کھانا نہیں کھارہے، نہ ہی پوری نیند لے رہے ہیں اور صرف اپنے بیٹے کے گھر واپس آنے کے منتظر ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔