نویں منزل سے کود کر خودکشی کرنے والا شخص زندہ بچ گیا

نوجوان کو سخت چوٹیں آئی ہیں لیکن اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے


ویب ڈیسک October 10, 2021
خودکشی کرنے والے شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے، فوٹو: فائل

امریکا میں نویں منزل سے کود کر خودکشی کی کوشش کرنے والا شخص کار کی چھت پر گرنے سے معجزانہ طور پر بچ گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیوجرسی میں ایک شخص نے ذہنی دباؤ کی وجہ سے کثیر المنزلہ عمارت کی نویں منزل سے کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا چاہا تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہا۔

نویں منزل سے چھلانگ لگانے والا نوجوان نیچے کھڑی بی ایم ڈبلیو کی عین چھت پر آکر گرا جس سے لگژری کار کی چھت ونڈ اسکرین سمیت مکمل طور پر ٹوٹ گئی اور نوجوان کو بھی کافی چوٹیں آئیں تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

راہگیروں نے کار سے نوجوان کو نکالا اور اسپتال منتقل کیا تاہم اس دوران نوجوان چیختا رہا کہ مجھے کیوں بچایا، مجھے مرنے دو، میں جینا نہیں چاہتا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

https://twitter.com/Eyaaaad/status/1446566729996513290?s=20

مقبول خبریں