کترینہ کیف اور رنبیر کپور رنجشیں ختم کرکے ایک دوسرے کے پھر قریب آگئے

رنبیر کپور اور کترینہ کیف نے ایک ساتھ عامر خان کی دعوت میں شرکت کی جس کے بعد رنیبر نے انہیں اپنی گاڑی میں گھرچھوڑا


ویب ڈیسک February 03, 2014
رنبیر کپور اور کترینہ کیف کرسمس کی چھٹیاں منانے امریکا گئے تھے جہاں دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے خوبصورت پریمی جوڑے رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان رنجشیں ختم ہوگئی ہیں اور دونوں ایک مرتبہ پھر ایک دوسرے کے قریب آگئے ہیں۔

بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان کچھ ماہ سے جاری دوریاں ختم ہوگئیں ہیں، دونوں نے چند روز قبل عامر خان کی جانب سے دی گئی دعوت میں ایک ساتھ شرکت کی، دونوں فلمی ستارے وہاں رات گئے تک ایک ساتھ رہے اور پھر رنبیر کپور نے حسب روایت کترینہ کیف کو اپنی گاڑی میں ان کے گھر چھوڑا۔

اس حوالے سے رنبیر اور کترینہ کپور کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان وقتی طور پر کچھ رنجشیں تھیں جو دور ہوگئیں ہیں اور اس قسم کی باتیں ہر ایک کے ساتھ ہوتی رہتیں ہیں جسے تعلقات کے خاتمے کا نام نہیں دیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور اور کترینہ کیف کرسمس کی چھٹیاں منانے امریکا گئے تھے جہاں دونوں کے درمیان کچھ بدگمانیاں پیدا ہوئیں جس کے بعد یہ کہا جانے لگا کہ کترینہ نے رنبیر سے دوستی ختم کرلی ہے۔

مقبول خبریں