آریان خان کا این سی بی آفیسر سے اچھا انسان بن کر دکھانے کا وعدہ

ویب ڈیسک  اتوار 17 اکتوبر 2021
آریان خان نے این سی بی سے معاشی طور پر کمزور طبقات کی مدد کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے، بھارتی میڈیا(فوٹو: فائل)

آریان خان نے این سی بی سے معاشی طور پر کمزور طبقات کی مدد کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے، بھارتی میڈیا(فوٹو: فائل)

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے این سی بی آفیسر سمیر واکھنڈے سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اچھا انسان بن کر دکھائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان جو اس وقت آرتھر روڈ جیل میں قید ہیں نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اچھا کام کریں گے اور ایک دن انہیں (سمیر واکھنڈے کو) ان پر فخر ہوگا۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آریان نے این سی بی سے یہ وعدہ بھی کیا ہے کہ جیل سے باہر جانے کے بعد وہ ایک اچھے انسان بنیں گے اور معاشی طور پر کمزور طبقات کی مدد بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آریان خان جیل میں والدین سے بات کرتے ہوئے رو پڑے

واضح رہے کہ عدالت نے 14 اکتوبر کوہونے والی آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی تھی۔ جس کے بعد آریان کو 20 اکتوبر تک آرتھر روڈ جیل منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں قیدی نمبر بھی الاٹ کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔