وکی کوشل نے کترینہ کیف سے شادی کی تمام تفصیلات بتادیں

ویب ڈیسک  پير 18 اکتوبر 2021
گزشتہ کئی دنوں سے خبریں عام تھیں کہ وکی کوشل کترینہ کیف کے ساتھ شادی کرنے جارہے ہیں

گزشتہ کئی دنوں سے خبریں عام تھیں کہ وکی کوشل کترینہ کیف کے ساتھ شادی کرنے جارہے ہیں

 ممبئی: کترینہ کیف سے شادی کی خبروں پر بالآخر وکی کوشل نے تمام تفصیلات بتادی ہیں۔

گزشتہ کئی دنوں سے بالی ووڈ میں یہ خبریں عام تھیں کہ وکی کوشل کترینہ کیف کے ساتھ شادی کرنے جارہے ہیں، اس کے علاوہ دونوں نے خفیہ منگنی بھی کرلی ہے جس میں صرف قریبی دوست شریک تھے اور اب دونوں اداکار شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں تاہم اب وکی کوشل نے اس حوالے سے تمام تفصیلات بتادی ہیں۔

وکی کوشل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کترینہ سے منگنی کی خبر آپ کے دوستوں نے پھیلائی تاہم میں بہت جلد منگنی کروں گا لیکن صحیح وقت آنے پر اور وہ وقت جلدی آئے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔