- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شکست؛ صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کی مبارک باد
اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت سیاسی رہنماؤں نے بھارت کو شکست دینے پر قومی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔
شاباش گرین شرٹس، ہمیں آپ پر فخر ہے، صدر مملکت
صدر مملکت عارف علوی نے ٹویٹر پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاباش گرین شرٹس، مکمل صفایا کیا، 10 وکٹوں سے میچ جیت لیا، ہمیں آپ پر فخر ہے، ایک اچھا میچ تھا مزا آگیا، پاکستانیوں آپ سب کو مبارک ہو۔
شاباش گرین شرٹس۔
مکمل صفایا۔
دس وکٹوں سے میچ جیت لیا۔
ہمیں آپ پر فخر ہے۔
ایک اچھا میچ تھا مزا آگیا۔
پاکستنیوں آپ سب کو مبارک ہو۔ pic.twitter.com/sJVgINW4FU— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) October 24, 2021
پوری قوم کو آپ پر فخر ہے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر میچ دیکھتے ہوئے تصویر شیئر کی اور قومی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کو مبارکباد اور بابر اعظم کو جنہوں نے ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کیا، رضوان اور شاہین آفریدی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔
Congratulations to the Pakistan Team & esp to Babar Azam who led from the front, as well as to the brilliant performances of Rizwan & Shaheen Afridi. The nation is proud of you all. pic.twitter.com/ygoOVTu37l
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 24, 2021
پاکستان کرکٹ ٹیم ہمارے لیے باعث فخر ہے، آرمی چیف
ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو شاندار کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ہمارے لیے باعث فخر ہے۔
COAS congratulates Pakistan Cricket Team for outstanding performance and comprehensive win against India in ICC T 20 World Cup Match. “Pakistan Cricket Team has made us all proud”
COAS.— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 24, 2021
پاکستانی ٹیم نے بھارت کو چاروں شانے چت کردیا، مشعال ملک
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھی قومی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے بھارت کو چاروں شانے چت کر دیا، پاکستان قوم کو جیت کی ڈھیروں مبارکباد، ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا جب کہ پاکستانی جیت کا جشن سرینگر میں بھی منایا جارہا ہے۔
دس وکٹ سے جیتنا قابل فخر کارنامہ ہے، اسد قیصر
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مبارک باد میں کہا کہ پاکستانی ٹیم قوم کی امیدوں پر پورا اتری ہے، آج کے میچ میں پاکستان کی قومی ٹیم نے نئی تاریخ رقم کی ہے، پاکستانی ٹیم کا 10 وکٹوں سے انڈیا سے میچ جیتنا قابل فخر کارنامہ ہے، پاکستان کی پوری ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے مگر جیت کا کریڈٹ بولرز میں شاہین شاہ آفریدی، کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو جاتا ہے۔
پاکستانی ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لیے، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شاہینوں نے یادگار کھیل کا مظاہرہ کرکے پوری قوم کے دل جیت لیے، بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی سمیت پوری ٹیم کو عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور آئندہ آنے والے میچز میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔
اتنظامیہ کنٹینر ہٹادے اور لوگوں کو جشن منانے دے، وزیر داخلہ
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج روایتی حریف سے میچ تھا، ہمارا فائنل آج تھا، پوری قوم کو فتح مبارک ہو، پاکستانی ٹیم نے پوری جرات سے ولولے، اور بہادری سے میچ جیتا، انتظامیہ کو ہدایت دے دی ہے کہ کنٹینرز ہٹا دیں اور لوگوں کو جشن منانے دیں۔
انہوں ںے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ یہ پہلا پاک بھارت میچ ہے جو گراؤنڈ میں بیٹھ کر نہیں دیکھ سکا، مجھے میچ دیکھے بغیر ملک واپس آنا پڑا، ٹیم نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ، آج ہماری ٹیم نے سب کے دل جیت لیے۔
پاکستان انڈیا میچ ٹکرا:
پاکستانی کرکٹ ٹیم اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں.https://t.co/Tc0IG0n2DJ@GovtofPakistan @ImranKhanPTI #PakvsIndia pic.twitter.com/e9RkffrK2O— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 24, 2021
پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 کی تاریخ بدل دی، فواد چوہدری
وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے دبئی سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، قوم کی دعاﺅں اور کھلاڑیوں کی محنت سے آج پاکستان کرکٹ ٹیم نے فتح حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہو، ایشیا کپ ہو یا چیمپئنز ٹرافی جہاں پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں آمنے سامنے ہوں تو وہ میچ دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا میچ بن جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں تاریخ بدل دی، تمام کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کی پرفارمنس زبردست رہی، وکٹ کیپر محمد رضوان کو سو کیچ مکمل کرنے اور شاہین آفریدی کو مین آف دی میچ قرار دینے پر خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کرکٹ واحد کھیل ہے جو ہمیں ایک دوسرے سے جوڑتا ہے، پاکستان کے لوگ کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاﺅرکھتے ہیں، امید ہے کرکٹ ٹیم مزید فتوحات حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کرے گی۔
انشااللہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ بھی جیتے گی، شہباز شریف
صدر مسلم لیگ (ن) اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے عمدہ کارکردگی سے بھارت کو شکست دی، بابر اعظم اور رضوان نے بہترین بیٹنگ جبکہ شاہین آفریدی نے شاندار بولنگ کی، انشااللہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ بھی جیتے گی، آج ثابت ہوا کہ لگن سے کھیلیں گے تو کامیاب ہوں گئے، آئندہ میچز کے لیے گرین شرٹس، گڈ لک، پاکستانی کرکٹ ٹیم اور عوام کو بہت بہت مبارک باد۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔