- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش؛ 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل
- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو کتنا انعام ملے گا؟ محسن نقوی نے اعلان کردیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرگئی؛ ہلاکتیں
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب
- جس وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے، اپنے لیڈر کا حشر دیکھے، شرجیل میمن
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر عالمی اعزاز کیلئے منتخب
- گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
- نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
سعودی عرب نے معتمرین کو ایک اور خوشخبری سنادی
ریاض: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک سے دوسرے عمرے کے درمیان 15 دن کے وقفے کی لازمی شرط کو اب ختم کیا جا رہا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق عمرہ کے خواہش مند افراد کے لیے بڑا اقدام اُٹھایا گیا ہے۔ کورونا وبا کے دوران ایک بار عمرہ ادا کرنے کے بعد دوسرا عمرہ ادا کرنے کی اجازت 15 دن بعد دی جاتی تھی۔ اس کا مقصد کورونا پابندیوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے زیادہ زیادہ افراد کو عمرہ ادا کرنے کی سہولت دینا تھا۔
یہ خبر پڑھیں : خانہ کعبہ میں کورونا پابندیوں کے بغیر نماز جمعہ کا روح پرور منظر
17 اکتوبر کو سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں کورونا پابندیوں کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔ ڈیڑھ سال بعد کورونا پابندیوں کے بغیر کندھے سے کندھا ملا کر باجماعت نماز ادا ہونا شروع ہوئیں اور نماز جمعہ میں روح پرور مناظر دیکھے گئے تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : خانہ کعبہ کورونا پابندیوں کے خاتمے پر نمازیوں سے بھر گیا، رقت آمیز مناظر
تاہم معتمرین پر ایک عمرے کے بعد دوسرا عمرہ کرنے کے لیے 15 دن وقفہ دینے کی پابندی عائد تھی لیکن اب یہ پابندی اُٹھالی گئی ہے۔ اب معتمرین کو ہدایت کی گئی ہے اجازت نامے کی میعاد ختم ہوتے ہی نئے عمرے کا اجازت نامہ فوری طور پر حاصل کر لیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔