جامعہ اردوڈگری کلاسز کی داخلہ فیس جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع

اردو یونیورسٹی اور جامعہ کراچی میں آج یوم کشمیر کے سلسلے میں تعطیل ہو گی


Staff Reporter February 05, 2014
جامعہ کراچی کے تحت بی ایڈ اور ایم ایڈ کے امتحانات 10فروری ستے شروع ہونگے۔ فوٹو: فائل

وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین کے اعلان کے مطابق بی ایس، ایم اے، ایم ایس سی، ایل ایل بی 5 سالہ، ایل ایل بی 3 سالہ، ایل ایل ایم اور ایم بی اے صبح اور شام کے داخلہ پروگرام برائے2014 میں داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں6 فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے اعلان کے مطابق جامعہ اردوکے دونوں کیمپس میں آج 5 فروری کو یوم کشمیر کے سلسلے میں تعطیل رہے گی۔ جامعہ کراچی کے تحت بی ایڈ (صبح اور شام) سالانہ امتحانات برائے 2013 مورخہ 10 فروری تا 27 فروری کی صبح 10 بجے تا دوپہر ایک بجے منعقد ہوں گے جبکہ ایم ایڈ (صبح اور شام) سالانہ امتحانات برائے 2013 مورخہ 10 فروری تا 19 فروری صبح 10 بجے تا دوپہر ایک بجے منعقد کیے جائیں گے۔

 photo 2_zps566cda93.jpg

جامعہ کراچی کی پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ ڈائریکٹر سینٹر آف ایکسیلنس فار ویمنز اسٹیڈیز کی زیر نگرانی انجمن ترقی نسواں کے تعاون سے بدھ12 فروری کو صبح 9 بجے پاکستانی خواتین کا دن منایا جائے گا، اس موقع پر انجمن ترقی نسواں بلاسود قرضے حاصل کر کے کاروبار کرنے والی خواتین کی تیار کردہ اشیا بھی نمائش کے لیے پیش کرے گی٭ جامعہ کراچی کے اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی اورالحاق شدہ کالجوں میں آج 5 فروری کو یوم کشمیر کے سلسلے میں تعطیل ہوگی۔