مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی نیوزی لینڈ ٹیم کو سیکیورٹی کا طعنہ دیدیا

ویب ڈیسک  منگل 26 اکتوبر 2021
پوپلزئی نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا ’مل گئی سیکیورٹی؟‘ - فوٹو:فائل

پوپلزئی نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا ’مل گئی سیکیورٹی؟‘ - فوٹو:فائل

 پشاور: معروف عالم دین مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں شکست پر سکیورٹی کا طعنہ دے دیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹو ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ شروع ہونے سے قبل ہی سوشل میڈیا پر مزاحیہ میمز گردش کر رہی تھیں جس میں پاکستانی نیوزی لینڈ ٹیم کو مخاطب کر کے سیکیورٹی کا طعنہ دے رہے تھے۔ سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ قومی ٹیم آج نیوزی لینڈ کی سکیورٹی کا مسئلہ حل کر دے گی۔

شہاب الدین پوپلزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیوزی لینڈ ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ ’مل گئی سکیورٹی؟‘۔

خیال رہے کہ پاکستان نے شارجہ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں دورہ پاکستان منسوخ کرنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو شکست سے دو چار کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔