’بہت مبارک ٹیم پاکستان!‘ وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک  بدھ 27 اکتوبر 2021
ایک عظیم ٹیم جیت کے باوجود اپنے کھیل کا جامع تجزیہ کرتی ہے، وزیراعظم - فوٹو:فائل

ایک عظیم ٹیم جیت کے باوجود اپنے کھیل کا جامع تجزیہ کرتی ہے، وزیراعظم - فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کرکٹ قومی کو شکست دینے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ’بہت مبارک ٹیم پاکستان! باؤلنگ ایک مرتبہ پھر شاندار رہی، ایک عمدہ ٹیم ہار کی صورت میں اپنی غلطیوں کا جائزہ لے گی، ایک عظیم ٹیم جیت کے باوجود اپنے کھیل کا جامع تجزیہ کرتی ہے۔‘

خیال رہے کہ پاکستان نے شارجہ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں دورہ پاکستان منسوخ کرنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو شکست سے دو چار کردیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔