حکومت نے کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے مثالی اقدامات اٹھائے وزیراعظم

عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات پر عملدارمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم


ویب ڈیسک November 01, 2021
عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات پر عملدارمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم ۔(فوٹو :فائل)

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے مثالی اقدامات اٹھائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ان کی معاشی ٹیم نے ملاقات کی اور، وزیر اعظم کو بین الاقوامی مارکیٹ میں مہنگائی اور بڑھتی ہوئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بریفنگ بھی دی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وباء اور بین الاقوامی مارکیٹ میں انتہائی تیزی سے بڑھتی ہوئی اشیاء خورد ونوش اور پیٹرولیم قیمتوں کے باوجود حکومت قیمتوں کو کم رکھنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، معاشی ترقی کے لیے اہم میکرو اکنامک اعشاریوں کے استحکام پر بھر پور توجہ مرکوز ہے، اور عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات پر عملدارمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

 

مقبول خبریں