لاہورپولیس نے میو اسپتال سے اغوا کئے جانے والا بچہ جناح اسپتال سے بازیاب کرالیا

بچے اغوا کرنے والی عورت پولیس اہلکار کی بیوی ہے، گرفتار ملزمہ کا بیان


ویب ڈیسک February 05, 2014
گزشتہ روز میو اسپتال سے نومولود بچے کے اغوا کرلیا گیا تھا، فوٹو:فائل

پولیس نے گزشتہ روز میو اسپتال سے اغوا ہونے والا نومولود بچہ جناح اسپتال سے بازیاب کراتے ہوئے ایک ملزمہ کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ بچے کو اغوا کرنے والی عورت کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔

بچے کے اغوا پر وزیر اعلٰی پنجاب کے نوٹس کے بعد گوالمنڈی پولیس نے شک کی بنیاد پر میو اسپتال کے ایک ملزم کو گرفتار کیا، جس کی نشاندہی پر جناح اسپتال سے مغوی بچہ بازیاب کرکے زاہدہ نامی خاتون کو گرفتار کرلیا، ملزمہ نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا کہ بچہ اغوا کرنے والی عورت ایک پولیس اہلکار کی بیوی ہے اسے بچے کی نگرانی کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میو اسپتال سے نومولود بچے کے اغوا کی خبر نشر ہونے پر وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق احمد کو مغوی بچے کی بازیابی اور ملزما ن کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔

مقبول خبریں