عامر سہیل آج ذمے داری سنبھالیں گے

سابق کپتان پہلے مرحلے میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچیں گے اور وہاں کام کرنے والے عہدیداروں اور ملازمین سے ملیں گے


Sports Reporter February 06, 2014
سابق کپتان پہلے مرحلے میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچیں گے اور وہاں کام کرنے والے عہدیداروں اور ملازمین سے ملیں گے۔ فوٹو: ٹی ایم این/فائل

سابق کپتان عامر سہیل پاکستان کرکٹ بورڈ میں اپنی ذمہ داریوں کا باقاعدہ آغاز جمعرات سے کرینگے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے سابق اوپنر کو 4فروری کو ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ کے ساتھ چیف سلیکٹر کی اضافی ذمہ داری بھی سونپی تھی۔ گزشتہ روز یوم یکجہتی کشمیر کی وجہ سے پی سی بی کا ہیڈ آفس بند تھا جس کی وجہ سے عامر سہیل جمعرات کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق کپتان پہلے مرحلے میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچیں گے اور وہاں کام کرنے والے عہدیداروں اور ملازمین سے ملیں گے، بعد ازاں ان کی سلیکشن کمیٹی کے ارکان کے ساتھ میٹنگ بھی شیڈول ہے۔