قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی طبیعت ناساز

شہباز شریف کو بخار ہوا ہے اور انہیں ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے، ذرائع


ویب ڈیسک November 11, 2021
شہباز شریف کو بخار ہوا ہے اور انہیں ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف بخار میں مبتلا ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے، اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو بخار ہوا ہے، اور ڈاکٹروں نے انہیں سیاسی سرگرمیاں محدود کرکے آرام کرنے کا کہا ہے۔

 

مقبول خبریں