فواد چوہدری کا چینی کی فی کلو قیمت میں 43 روپے کمی کا دعویٰ

ویب ڈیسک  اتوار 14 نومبر 2021
ہمارا میڈیا 24 گھنٹے صرف سازشوں اور غیر مستحکم ہونے کی نوید پر ہی چلتا ہے، فواد چوہدری۔ فوٹو: فائل

ہمارا میڈیا 24 گھنٹے صرف سازشوں اور غیر مستحکم ہونے کی نوید پر ہی چلتا ہے، فواد چوہدری۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت میں پانچ نہیں دس نہیں 43 روپے تک کمی آگئی لیکن مجال ہے میڈیا پر یہ خبر آجائے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں 5 یا 10 روپے نہیں بلکہ 43 روپے تک کمی آگئی ہے، لیکن ہمارے میڈیا پر یہ خبر نہیں چلائی گئی، اصل میں ہمارا میڈیا 24 گھنٹے صرف سازشوں اور غیر مستحکم ہونے کی نوید پر ہی چلتا ہے، منفی میڈیا کا فیک نیوز کے ساتھ ربط ملک کیلئے انتہائی خطرناک ہے اسی لئے نئے قوانین ضروری ہیں۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ مسابقتی کمیشن نے شوگرملز پر  46 ارب روپے کا جرمانہ کیا اور شوگر ملز والے حکم امتناعی لے کر بیٹھ گئے ہیں، عدالتوں سے گزارش ہے کہ ان مقدمات پر جلد فیصلے کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔