پاکستانی عوام کوویکسین کی فراہمی کا حصہ بننے پرفخرہےامریکی سفارتخانہ

امریکا کی جانب سے پاکستان کوفائزرویکسین کی چھیانوے لاکھ ڈوزفراہم کی گئیں


ویب ڈیسک November 15, 2021
ویکسین کوویکس کے تحت اکتوبر اورنومبرمیں فراہم کی گئی:فوٹو:فائل:

KARACHI: امریکی حکومت کی جانب سے عطیہ کردہ پندرہ لاکھ ستاون ہزاردوسوسترفائزرویکسین کی ڈوز تیرہ نومبر کو پاکستان پہنچ گئی۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے ٹوئٹ کے مطابق امریکی حکومت کی طرف سے عطیہ کی گئی چھیانوے لاکھ فائزرویکسین کی یہ آخری شپمنٹ تھی۔

https://twitter.com/usembislamabad/status/1460091801042395137

یہ ویکسین کوویکس کے تحت اکتوبر اورنومبرمیں فراہم کی گئی۔ہمیں پاکستانی عوام کو ویکسینیٹ کرنے کی مہم کا حصہ بننے پرفخر ہے۔