- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
عشقِ رسول کا سب سے بڑا ثبوت نبی ﷺ کی سیرت پر عمل کرنا ہے، وزیرِ اعظم
اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عشقِ رسول کا سب سے بڑا ثبوت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر عمل کرنا ہے.
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت رحمتہ اللعالمین اتھارٹی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء پیر نور الحق قادری، شفقت محمود، پروفیسر ڈاکٹر اعجاز اکرم، ڈاکٹر خالد مسعود اور شہزاد نواز نے شرکت جب کہ ڈاکٹر عطاء الرحمان نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم کو اتھارٹی کے قیام پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ اتھارٹی کیلئے جامع میڈیا پلان آئندہ ہفتے پیش کر دیا جائے گا، جدید طریقہ کار سے نوجوانوں اور بچوں کی سیرتِ طیبہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں کردار سازی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ بین الاقوامی سطح پر سیرت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے اور اسلاموفوبیا کا سدِ باب کرنے کیلئے سفارتخانوں کو آن بورڈ لیا جائے گا، یونیورسٹیز اور اسکولز کے نصاب میں بھی سیرتِ طیبہ کی روشنی میں اخلاقیات کی تدریس شامل کی جائے گی، اسلام اور سائنس میں ہم آہنگی کو اجاگر کرنے کیلئے تحقیق اور اقدامات بھی اتھارٹی کے مقاصد میں شامل ہیں، وزیرِ اعظم نے اتھارٹی سے متعلق تمام اقدامات کو جلد عملی جامع پہنانے کی ہدایات جاری کیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ریاستِ مدینہ اصول پسندی اور اخلاقیات کا عملی نمونہ تھی، میثاقِ مدینہ انسانی حقوق کا محافظ تھا، اسلامی معاشرہ اپنے دور کا سب سے جدت پسند معاشرہ تھا جب کہ صوفیاء کرام نے سیرت کی روشنی میں مقامی لوگوں کو انکی زبان میں دین کی تعلیمات فراہم کیں.
انہوں نے کہا کہ مذہبی تہواروں کو کردار سازی کا ذریعہ بنانے پر زور دیا جائے گا، جامعات میں تحقیق اور غورو فکر سے سیرت کے اہم پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا، پاکستان کا ہر شہری عاشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے، عشقِ رسول کا سب سے بڑا ثبوت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر عمل کرنا ہے.
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔