ملک بھر میں پیٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال شہریوں کو پریشانی کا سامنا

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے چند پمپس کھلے ہیں، جہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں


ویب ڈیسک November 25, 2021
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے چند پمپس کھلے ہیں، جہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں (فوٹو: فائل)

پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن اپنے منافع میں اضافے کے لیے آج ملک بھر میں ہڑتال کر رہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ڈیلر مارجن میں اضافے کے لیے آج ملک بھر میں ہڑتال کر رہی ہے تاہم کئی علاقوں میں منافع خوروں کی جانب سے پیٹرول بیلک میں 300 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جارہا ہے۔


ہڑتال کے باعث پمپس بند ہیں تاہم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے اپنے چند پمپ اور نجی سی این جی اسٹیشنز کھلے ہیں، جہاں گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔پیٹرول پمپ مالکان نے آج صبح 6 بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند کردیے ہیں۔


پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے آج صبح 6 بجے سے ملک بھر بشمول گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور چترال میں پیٹرول پمپس بند کردیے ہیں۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، اور نہ ہی حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم کئے، جب کہ ہمیں یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی اور ہم نے 5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس لی تھی، لیکن حکومت نے یقین دہانیوں پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا، اب جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیا جاتا حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔


یہ بھی پڑھیے : شیل اور پی ایس او کا پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال سے لا تعلقی کا اعلان



اس حوالے سے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ہم پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطے میں ہیں، اور ان کے مارجن پر نظرثانی کے حوالے سے سمری ای سی سی میں پہلے ہی پیش کی جا چکی ہے، اس حوالے سے آئندہ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں