پاکستان کا افغانستان کیلئے بھارت کو گندم اور ادویات کی ترسیل کی اجازت دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  بدھ 24 نومبر 2021
حکومت نے فیصلے سے متعلق وزارت امور خارجہ میں بھارتی ناظم الامور کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ۔ فوٹو : فائل

حکومت نے فیصلے سے متعلق وزارت امور خارجہ میں بھارتی ناظم الامور کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ۔ فوٹو : فائل

پاکستان نے افغانستان کیلئے بھارت کو گندم اور ادویات کی ترسیل کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کی عوام کے لئے جذبہ خیرسگالی کے تحت حکومت پاکستان نے بھارت سے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور جان بچانے والی ادویات کی واہگہ کے راستے افغانستان ترسیل کی انسانی ہمدردی کی غیرمعمولی بنیاد پر اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت پاکستان کی طرف سے اس فیصلے سے متعلق وزارت امور خارجہ میں بھارتی ناظم الامور کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔