وزیراعلی خیبر پختونخوا کا دورہ بٹگرام، ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح

ویب ڈیسک  جمعرات 25 نومبر 2021
وزیراعلی نے دورہ بٹگرام میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا:فوٹو:فائل

وزیراعلی نے دورہ بٹگرام میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا:فوٹو:فائل

 پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بٹگرام میں ہائیڈروپاورپراجیکٹ سمیت مختلف منصوبوں کا افتتاح کردیا۔

خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے500کلو واٹ کے منی مائیکرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بیاری الائی کا افتتاح کیا۔یہ منصوبہ 70لاکھ روپے کی لاگت سےمکمل کیا گیا ہے۔ اس بجلی گھرسے 600 گھرانوں کے علاوہ متعددا سکولوں،  طبی مراکز اور مساجد کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔

وزیر اعلی محمود خان  نے گورنمنٹ ڈگری کالج بنہ الائی کی عمارت اورگلئی میدان الائی میں کیمپنگ پاڈزکا بھی افتتاح کیا۔

وزیراعلی خیبرپختنخوا نے دورہ بٹگرام میں ان منصوبوں کے علاوہ آر سی سی پل بیاری خوڑ اور شیر خوڑ، بٹیلہ روڈ کی تعمیر و توسیع کے منصوبے کا افتتاح کیا اور مختلف ایریگیشن چینلز کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔