بھارتی سیاست دان راہول گاندھی سے بہت زیادہ متاثر ہوں بلاول بھٹو زرداری

میرے وزیراعظم بننے تک پاکستان اور بھارت بہترین دوست ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری


ویب ڈیسک February 08, 2014
طالبان سے مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو جائیں گے، بلاول بھٹو زرداری۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں بھارتی سیاست دان راہول گاندھی سے بہت زیادہ متاثر ہوں۔

بھارتی ٹیلی ویژن کو دیئے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر راہول گاندھی سے مل چکاہوں اور میں ان سے بہت متاثر ہوں اور ہم دونوں کے خاندان بھی دہشت گردی کا شکار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آئی ہے اور مجھے امید ہے کہ میرے وزیراعظم بننے تک دونوں ممالک بہترین دوست ہوں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغامات سے متعلق بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وہ ٹوئٹرپر پیغامات کسی سیاسی حکمت عملی کے تحت نہیں دیتے بلکہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے وہ لوگوں سے ٹوئٹر کے ذریعے رابطہ بحال رکھتے ہیں۔

طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات حکومت کی سب سے بڑی غلطی ہے۔ ایک دہائی سے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں ہورہی ہے جوہمیشہ ناکام رہیں۔ اور اس بار بھی مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے