- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
- شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی
حکومت عوام کو چکر نہیں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ دے، شہبازشریف
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا عوام کوفائدہ دے، عوام کو چکر نہ دے۔
اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا سال کی بلند ترین سطح پرپہنچنا غریبوں کے لئے قیامت اورمعیشت کی تباہی کی دلیل ہے، مہنگائی 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، اور عوام اس آگ میں جل رہے ہیں، حکومتی بیانات سے یہ آگ نہیں بجھے گی۔
شہبازشریف نے کہا کہ ماہانہ 11.5 فیصد مہنگائی ہونا حکومت کے عوام پر ظلم اور معاشی بربادی کا اعتراف جرم ہے، غریب عوام گھی کا ڈبہ خریدنے سے مجبور ہوچکے ہیں، ٹماٹر، گھی، خوردنی تیل، چاول، پھل، سبزیاں، انڈے، گوشت، دودھ، چینی، ادویات، تعمیراتی سامان مہنگا ہوگیا، عوام مہنگائی، بے روزگاری اور گزارا نہ ہونے پر خودکشیاں کررہے ہیں اور حکمران انہیں نہ گھبرانے کی تلقین کررہے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جاری کھاتوں کے خسارے مسلسل بڑھ رہے ہیں، رواں مالی سال کے جولائی تا اکتوبر جاری کھاتوں کا خسارہ بڑھ کر 5.1 ارب ڈالرز تک جاپہنچا ہے، پارلیمنٹ اور قومی اقتصادی کونسل نے اسے 2.3 ارب ڈالر تک رکھنے کی منظوری دی تھی، درآمدات میں ہوشربا اضافے سے ٹیکس وصولیوں پر حکومت کا خوش ہونا خود فریبی کی انتہا ہے، کیا یہ کفایت شعاری ہے، یہ اچھے دن آئے ہیں؟۔
شہبازشریف نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی عوام کے لئے ’لولی پاپ‘ ہے، آدھی رات کو مہنگائی کا بم گرانے والی حکومت پر عوام کو اعتبار نہیں، حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا عوام کوفائدہ دے، عوام کو چکر نہ دے، عوام کو ریلیف دینا ہوتا تو آئی ایم ایف کی شرائط پر ایک اور منی بجٹ کا بم قوم پر نہ گرایا جاتا، قوم خبردار رہے آئی ایم ایف کی شرط کے تحت پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں 4 روپے ماہانہ اضافہ ہونا ہے، جو حکومت بجٹ کے نام پر قوم کو دھوکہ دے، آئی ایم ایف کی عوام اور قومی مفاد کی دشمن شرائط تسلیم کرے وہ ناقابل اعتبار ہے،صحت انصاف کارڈ سے عوام کو دوائی اور علاج کی سہولیات نہیں مل رہیں، عوام کی شکایات بڑھ رہی ہیں، کوئی جواب دینے والا نہیں، اور قوم ظالم ٹولے کو برداشت کرنے کو تیار نہیں، عوام کے ریلیف، منی بجٹ اور مہنگائی سے نجات کی راہ صرف عمران نیازی حکومت سے نجات ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔