بھارت میں پیٹرول سستا ہوگیا

ویب ڈیسک  بدھ 1 دسمبر 2021
قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر سستا ہوگیا، فوٹو: فائل

قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر سستا ہوگیا، فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارت میں نئی دہلی کی حکومت نے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے پیٹرول کے ٹیکس میں کمی کردی جس کے بعد پیٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا ہوگیا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دہلی کی حکومت نے پیٹرول کی مد میں لیے جانے والی ویلیو ایڈڈ ٹیکس کو 30 فیصد سے کم کر کے 19.40 فیصد کردیا جس کے بعد بھارتی دارالحکومت میں پیٹرول کی قیمت 8 روپے فی لیٹر کم ہوگئی۔

نئی دہلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔ پیٹرول کی قیمت اب 95.97 فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ڈیزل پر بھی ایکسائز ڈیوٹی کم کی گئی ہے۔

قبل ازیں ایندھن کی قیمتوں میں 27 دنوں تک کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ 4 نومبر کو حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی تھی تاکہ قیمتوں کو ریکارڈ کی بلند سطح سے قدرے نیچے لایا جا سکے۔

بھارت میں سرکاری آئل ریفائنریز بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل اور ڈالر کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر ایندھن کے نرخوں پر نظر ثانی کرتی ہیں اور ہر ریاست میں الگ الگ قیمتیں ہوتی ہیں۔ اس وقت سب سے زیادہ قیمت ممبئی میں 109 روپے فی لیٹر ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔