(ن) لیگ کا ایک بار پھر ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے فوری شفاف انتخابات کا مطالبہ

ویب ڈیسک  جمعرات 2 دسمبر 2021
پاکستان کے مسائل جھوٹ سے حل نہیں ہوں گے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، شاہد خاقاان عباسی فوٹو: فائل

پاکستان کے مسائل جھوٹ سے حل نہیں ہوں گے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، شاہد خاقاان عباسی فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایک بار پھر ملک کو مسائل سے نکانے کے لئے فوری شفاف انتخابات کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کی اسٹاک مارکیٹ دو ہزار پوائنٹ گر گئی ہے اور حکمران مہنگائی کی وجوہات بتانے سے قاصر ہیں، غریب آدمی کے اخراجات میں 18فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ہر چیز کی قیمت میں سو فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، وزیر خزانہ اور اسٹیٹ بینک کا گورنر اپنی نالائقی کو قبول کرنے کے بجائے منطق دیتے ہیں دنیا میں مہنگائی ہے، پاکستان کے مسائل جھوٹ سے حل نہیں ہوں گے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، ملک کو مشکلات سے نکالنے کا ایک ہی راستہ ملک میں فوری شفاف انتخابات کا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج نیب کے چیئرمین کی آنکھیں اور کان بند ہیں ایک دن کھلیں گے، اسپیکر کو نظر نہیں آتا ملک کس مشکل میں ہے، نیشنل سیکیورٹی کی بریفنگ وہ دیتا ہے جس کا تین سال قبل پاکستان سے کوئی تعلق نہیں تھا، مہنگائی سے بڑھ کر نیشنل سیکیورٹی کیا ہوسکتی ہے، کیا ہماری نیشنل سیکیورٹی یہ ہے افغانستان میں کیا ہوا، سیکڑوں لوگ اربوں روپے لے کر ملک سے نکل گئے اور اسٹیٹ بینک نے ان کی مدد کی، احساس پروگرام میں 43 ارب روپے کی کرپشن پکڑی گئی ہے ،حکومت کہتی ہے کہ وہ اسے مسترد کرتے ہیں ،چور کہتا ہے کہ وہ چور نہیں ہے یہ حکو مت چور ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔