رکن بلوچستان اسمبلی گواہرام بگٹی قائمہ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے مستعفی

ویب ڈیسک  جمعـء 3 دسمبر 2021
بلوچستان اسمبلی نے قائمہ کمیٹی کی نشست خالی ہونے کو نوٹفیکیشن جار ی کردیا۔ فوٹو:فائل

بلوچستان اسمبلی نے قائمہ کمیٹی کی نشست خالی ہونے کو نوٹفیکیشن جار ی کردیا۔ فوٹو:فائل

کوئٹہ: رکن بلوچستان اسمبلی گواہرام بگٹی نے قائمہ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے استعفی دے دیا۔ 

سرکاری ذرائع کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی گواہرام بگٹی نے قائمہ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے استعفی دے دیا ہے، جب کہ بلوچستان اسمبلی نے قائمہ کمیٹی کی نشست خالی ہونے کو نوٹفیکیشن جار ی کردیا ہے۔

گواہرام بگٹی نے قائمہ کمیٹی صنعت معدنیات و معدنی ترقی کے رکن کی حیثیت سے استعفی دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔