کوئٹہ:
ثقافتوں کی امین سرزمین بلوچستان میں رنگا رنگ ثقافتی و کاروباری میلا منعقد ہوا جس میں طلبہ نے منفرد انداز میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔
بیوٹمز یونیورسٹی میں سجے میلے میں سندھی، پنجابی، بلوچی اور پشتون ثقافت کے خوبصورت رنگ نمایاں دکھائی دیے۔ طلبہ نے روایتی لباس، ثقافتی انداز اور تخلیقی اسٹالز کے ذریعے شائقین کی توجہ حاصل کر لی۔
سندھی اجرک، بلوچی روایتی لباس، پنجابی ثقافت اور پشتون روایات، بیوٹمز کے ثقافتی میلے میں طلبہ نے خوب داد سمیٹی۔
بیوٹمز یونیورسٹی میں طلبہ کے منفرد کاروباری آئیڈیاز پر مبنی اسٹالز سجائے گئے، مختلف مصنوعات اور منصوبوں نے شرکاء کی دلچسپی بڑھا دی۔
ثقافتی ورثے کے ساتھ کاروباری صلاحیتوں کا امتزاج، طلبہ نے تخلیقی آئیڈیاز کو عملی شکل دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
میلے کا مقصد نوجوانوں کی عملی تربیت، کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینا اور روزگار کے نئے مواقع اجاگر کرنا تھا۔
ثقافتی و کاروباری میلے میں مختلف ثقافتوں کی خوبصورت عکاسی کرنے والے طلبہ توجہ کا مرکز بنے رہے۔ علم، ثقافت، تخلیق اور کاروبار کا حسین امتزاج، نوجوانوں کے جوش و جذبے اور صلاحیتوں نے حاضرین کے دل جیت لیے۔