ملتان؛ بیوی کے ہاتھوں جھلسنے والا شخص جان کی بازی ہار گیا

بیوی کو شوہر کی دوسری شادی کا رنج تھا، پولیس


ویب ڈیسک November 10, 2026

ملتان:

میاں چنوں میں دو روز قبل بیوی کے ہاتھوں جھلسنے والا شخص جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق بیوی کو شوہر کی دوسری شادی کا رنج تھا جس پر بیوی اور سالے یونس نے اسلم پر تشدد کیا تھا اور پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔

متوفی محمد اسلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نشتر اسپتال ملتان کے برن یونٹ میں جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس نے واقعہ میں ملوث دو ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے۔