ربیعہ احسن قتل کیس کی تفتیش کے دوران ملزم کے بدلتے بیانات کے تناظر میں پولیس کا اہم فیصلہ

عدالت نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ملزم کو تفتیش مکمل کر کے 13 نومبر کو پھر پیش کرنے کا حکم دے دیا


عمران اصغر November 10, 2026

راولپنڈی میں اینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کے مقدمے میں ملزم کے دوران تفتیش بدلتے بیانات کے تناظر میں پولیس نے ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کل لاہور سے کروایا جائے گا، پولی گرافک ٹیسٹ میں ملزم سے واقعہ ہے متعلق حقائق جاننے کی کوشش کی جائے گی۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ کل پولی گرافک ٹیسٹ ہونے پر رپورٹ ہفتہ کے پولیس کو ملنے کا امکان ہے۔

احسن طاہر کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور 

دوسری جانب اینکر پرسن صحافی ربعیہ احسن قتل کیس میں گرفتار اس کے شوہر احسن طاہر کو آج دوبارہ مجاز سینئر سول جج کی عدالت پیش کیا گیا۔

تفتیشی آفیسر نے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ملزم کو تفتیش مکمل کر کے 13 نومبر کو پھر پیش کرنے کا حکم دیا۔

آئندہ تاریخ پر عدالت نے مکمل تفتیشی رپورٹ، پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی طلب کی ہے، مزم شوہر کی طرف سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا  قبل ازیں ملزم کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا تھا جسمانی ریمانڈ منظور ہونے بعد پولیس ملزم کو واپس تھانہ لے گئی۔