کوئٹہ میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ہڑتال بارہویں روز میں داخل، شہر کچرے کا ڈھیر بن گیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 دسمبر 2021
تنخواہوں کی ادائیگی سمیت دیگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو بچوں کے ہمراہ سڑکوں پر دھرنا دیں گے، ملازمین ۔ فوٹو : فائل

تنخواہوں کی ادائیگی سمیت دیگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو بچوں کے ہمراہ سڑکوں پر دھرنا دیں گے، ملازمین ۔ فوٹو : فائل

کوئٹہ میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ہڑتال بارہویں روز میں داخل ہوگئی جس کے باعث شہر کچرے کا ڈھیر بن گیا۔

میٹرو پولیٹن کارپویشن ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال بارہویں روز میں داخل ہوگئی، تنخواہوں کی 2 ماہ سے عدم ادائیگی کے باعث ملازمین نے شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا عمل روک دیا جس سے شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے، کچرے دان گندگی سے بھرگئے، بدبو اور تعفن اٹھنے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

احتجاج پر بیٹھے ملازمین نے کہا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی سمیت دیگر ہمارے مطالبات تسلیم کیے جائیں اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو بچوں کے ہمراہ سڑکوں پر دھرنا دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔