دکن گلیڈی ایٹرز نے ابوظہبی ٹی 10 ٹائٹل جیت لیا

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 5 دسمبر 2021
دہلی بلز کے شیراز احمد پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور ڈومینک ڈریکس بالر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے (فوٹو : سوشل میڈیا)

دہلی بلز کے شیراز احمد پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور ڈومینک ڈریکس بالر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے (فوٹو : سوشل میڈیا)

 کراچی: دکن گلیڈی ایٹرز نے دہلی بلز کو 56 رنز سے شکست دے کر اپنا پہلا ابوظہبی ٹی 10 ٹائٹل جیت لیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ابتدائی بلے بازوں آندرے رسل اور ٹام کوہلر کیڈمور نے دکن گلیڈی ایٹرز کے لیے بلا نقصان 159 رنز کا بڑا ٹوٹل بنانے کے بعد دہلی بلز اپنے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹیں گنوا کر 103 رنز جوڑ سکی۔ چندرپال ہیمراج نے بلز کے لیے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا انھوں نے رسل کو پانچویں اوور میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

ہیمراج نے 20 گیندوں پر 42 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن کریز پر ان کا قیام اس وقت ختم ہو گیا جب وہ چھٹے اوور میں وینندو ہاسرنگا کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔ ہیمراج کے جانے کے بعد دکن گلیڈی ایٹرز اپنے مخالفین پر دباؤ ڈالتے رہے اور آخر کار چیمپئن بن کر میدان سے باہر آئے۔

اوڈین اسمتھ، وینندو ہسرنگا اور تیمل ملز نے2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل آندرے رسل اور ٹام کوہلر کیڈمور نے ابوظہبی ٹی 10 کی تاریخ میں سب سے زیادہ شراکت کا ریکارڈ قائم کیا۔ ابتدائی بلے بازوں نے 10 اوورز میں159 کی دھماکہ خیز شراکت داری کی۔

آندرے رسل نے 32 گیندوں پر 90 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 9 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد رہی، ان کا ٹام کوہلر کیڈمور نے بھرپور ساتھ دیا جنہوں نے 28 گیندوں پر 59 رنز بنائے۔ کوہلر کیڈمور نے اپنی اننگز کے دوران 3 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔

رسل نے ڈومینک ڈریکس کا مقابلہ کرتے ہوئے تیسرے اوور میں دو چھکے لگائے اور پھر پانچویں اوور میں ڈوین براوو کے اوور میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

ویسٹ انڈین نے روماریو شیفرڈ کو آٹھویں اوور میں دو چوکے اور ایک چھکا بھی مارا۔ کوہلر کیڈمور نے بھی آخری اوور میں براوو کی گیند پر ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا جس سے گلیڈی ایٹرز کو ناقابل شکست ٹوٹل بنانے میں مدد ملی۔

ٹورنامنٹ میں 6 وکٹیں لینے والے دہلی بلز کے شیراز احمد نے یو اے ای پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ حاصل کیا جب کہ ڈومینک ڈریکس نے بالر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز پایا۔ دہلی بلز کے اسپیڈسٹر نے ابوظہبی T10 میں 19 وکٹیں حاصل کیں۔ رحمان اللہ گرباز نے بیٹر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

دہلی بلز کے بلے باز نے ٹورنامنٹ میں 343 رنز بنائے۔ وینندو ہسرنگا کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دکن گلیڈی ایٹرز کے لیگ اسپنر بھی 21 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔