کشمیری رہنما خرم پرویز کودہلی کی تہاڑ جیل منتقل کردیا گیا

ویب ڈیسک  پير 6 دسمبر 2021
بھارتی ایجنسی نے خرم پرویز کے دفترپربھی چھاپہ مارا تھا:فوٹو:فائل

بھارتی ایجنسی نے خرم پرویز کے دفترپربھی چھاپہ مارا تھا:فوٹو:فائل

سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے والے کشمیری رہنما خرم پرویز کودہلی کی تہاڑ جیل منتقل کردیا گیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق خرم پرویز کو3ہفتے کی جیوڈیشل کسٹڈی پرتہاڑ جیل منتقل کردیا گیا۔

بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے خرم پرویز کو22نومبر کو سرینگرمیں ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا گیا تھا۔ خرم پرویز کا لیپ ٹاپ،موبائل فونز بھی قبضے میں لے لئے گئے تھے۔

این آئی اے نے خرم پرویز کے دفترپربھی چھاپہ مارا تھا۔ خرم پرویز پر حکومت مخالف سرگرمیوں اورمشکوک رابطوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔