متحدہ عرب امارات کا دفاتر میں ہفتے میں ڈھائی دن چھٹی کا اعلان

ویب ڈیسک  منگل 7 دسمبر 2021
جمعے کو ورک فرام ہوم کی بھی اجازت ہوگی، فوٹو: فائل

جمعے کو ورک فرام ہوم کی بھی اجازت ہوگی، فوٹو: فائل

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے ہفتے میں ڈھائی دن چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفاتر میں اب صرف ساڑھے چار دن کام ہوا کرے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ملازمین کے اوقات کار کے لیے نیا شیڈول متعارف کرایا ہے جس کے تحت ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوا کرے گی جب کہ جمعے کو صرف ساڑھے چار گھنٹے کام ہوا گرے گا۔

دفتری اوقات کار پیر سے جمعرات صبح ساڑھے 7 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں جب کہ جمعے کے روز کام ساڑھے گیارہ بجے تک ہوا کرے گا۔ ملازمین جمعے کے روز ’’ورک فرام ہوم‘‘ بھی کرسکتے ہیں۔

اوقات کار میں تبدیلی کا مقصد ملازمت اور خاندان کے درمیان توازن کو بہتر بنانا ہے جس سے ملازمین کی پیداواری صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

وفاقی حکومت کے تمام محکموں میں ان اوقات کار کا اطلاق  یکم جنوری 2022 سے ہوگا۔ اس اعلان کے ساتھ ہی  پورے سال یو اے ای میں نماز جمعہ کے خطبے کے لیے وقت سوا ایک بجے مقرر کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔