وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس سرگودھا میں خاتون کو آگ لگانے والا ملزم گرفتار

ملزم کے خلاف سخت کارروائی اور خاتون کو مکمل طبی امداد فراہم کرنے کا حکم


ویب ڈیسک December 07, 2021
ملزم کے خلاف سخت کارروائی اور خاتون کو مکمل طبی امداد فراہم کرنے کا حکم (فوٹو : ایکسپریس)

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سرگودھا میں مجبور خاتون کی جانب سے خود کو آگ لگانے کا نوٹس لے لیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرگودھا میں خاتون کی جانب سے خود کو آگ لگانے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرلی اور گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے متاثرہ خاتون کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔