اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا کیخلاف کرکٹر خالد لطیف نے اپیل واپس لے لی

ویب ڈیسک  بدھ 8 دسمبر 2021
اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث کھلاڑی خالد لطیف پر 5 سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا ۔ فوٹو : فائل

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث کھلاڑی خالد لطیف پر 5 سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا ۔ فوٹو : فائل

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا کے خلاف کرکٹر خالد لطیف نے اپیل واپس لے لی۔

کرکٹر خالد لطیف نے کہا ہے کہ ان کی 5 سالہ پابندی کی سزا 10 فروری کو پوری ہو رہی ہے، انہوں نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا کے خلاف اپیل واپس لے لی ہے۔

سپریم کورٹ میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا کے خلاف خالد لطیف کی اپیل پر سماعت ہوئی جس میں پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی اور بنچ کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

تفضل رضوی نے دوران سماعت کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن صاحب آپ بھی جوانی میں ہارڈ ہٹنگ بلے باز تھے، درخواست گزار خالد لطیف بھی ہارڈ ہٹنگ کرنے والے بیٹسمین ہیں جس پر جسٹس مظاہر نقوی نے کہا درخواست واپس نہ لی جاتی تو آج کافی ہارڈ ہٹنگ ہونی تھی، مقدمہ چلتا تو صورتحال کافی مختلف ہونی تھی۔

واضح رہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کے دوران سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث کھلاڑی خالد لطیف پر 5 سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔