نومبرمیں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہواعبدالرزاق داؤد

برآمدات میں اضافہ برآمد کنندگان کی محنت کا نتیجہ ہے، عبدالرزا ق داؤد


ویب ڈیسک December 10, 2021
بنگلا دیش، بھارت کی برآمدات میں اضافہ پاکستان سے کم رہا،عبدالرزاق داؤد

PESHAWAR: وزیراعظم کے مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ نومبرمیں جنوب ایشیائی ممالک کے مقابلے میں پاکستان کی برآمدات میں زیادہ اضافہ ہوا۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا بیان میں کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے دیگرممالک کے مقابلے میں نومبرمیں پاکستان کی برآمدات میں 33.5 فیصد اضافہ ہوا۔

برآمدات میں اضافہ برآمد کنندگان کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔ اس کارکردگی پربرآمد کنندگان کو سراہا جانا ضروری ہے۔

عبدالرزاق داؤد نےمزید کہا کہ بھارت اوربنگلا دیش کی برآمدات میں پاکستان کے مقابلے میں کم اضافہ ہوا۔ نومبرمیں بنگلا دیش کی برآمدات میں 31.3 فیصد اوربھارت کی برآمدات میں 26.5 فیصد اضافہ ہوا۔

مقبول خبریں