ایشین گیمز پاکستان کی شرکت ممکن بنائی جائے سمیع

قومی ہاکی کو بچانے کیلیے سابق اولمپئنز آئندہ چند دنوں میں سرجوڑ کر بیٹھیں گے


Sports Reporter February 10, 2014
پی ایچ ایف کو ملنے والی 10 کروڑ روپے کی گرانٹ کی فراہمی خوش آئند ہے۔فوٹو:فائل

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان او لمپئن سمیع اللہ خان نے کہا ہے کہ پی ایچ ایف کو ملنے والی 10 کروڑ روپے کی گرانٹ کی فراہمی خوش آئند مگر اسے درست اور صیح سمیت میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

قومی ہاکی کو بچانے کے لیے آئندہ چند روز میں سابق اولمپئنز ایک مرتبہ پھر سر جوڑکر بیٹھیں گے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔قومی کھیل کی بقا کے لیے گراس روٹ پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ انٹر نیشنل مقابلوں میں شرکت کو بھی ممکن بنایا جائے، نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے دور کے عظیم فارورڈ کھلاڑی نے کہا کہ فیڈریشن کو ملنے والی رقم کو تصرف میں لاتے ہوئے احتسابی عمل بھی ہونا چاہیے۔

 photo 6_zpseaca7698.jpg

قبل ازیں بھی پی ایچ ایف نے کروڑوں روپے خرچ کر ڈالے مگر کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہ آسکا، سمیع اللہ خان نے کہا کہ پی او اے کے دو دھڑوں کے سبب بھی نہ صرف ہاکی بلکہ دیگر کھیلوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے جس سے بین الاقوامی سطح پر بھی ملک کی سبکی ہورہی ہے، سرکاری سطح پر کوشش کر کے ایشین گیمز میں ہاکی ایونٹ میں پاکستان کی شرکت کو ممکن بنایا جائے۔