پرندوں کے کھانے پر نیت رکھنے والی گلہری بڑی مصیبت میں پڑ گئی

روتھ نے تار کٹائی کا اوزار نکالا اور پنجرے کی فولادی جالیوں کو کاٹ کر گلہری کو آزاد کردیا


ویب ڈیسک December 16, 2021
پرندوں کیلئے کھانے کیلئے بنائے گئے پنجرے میں پھنسی گلہری

لاہور: پرندوں کا کھانا کھانے کیلئے آئی گلہری خود ہی پنجرے میں پھنس گئی۔

جانوروں کیلئے فلاحی ادارے آر ایس پی سی اے کی ایک افسر روتھ تھومیس کوکسن کو ایمرجنسی کال آئی۔ جب وہ وہاں پہنچیں تو گھر کے آنگن میں دیکھتی ہیں کہ پرندوں کے کھانے کیلئے بنائے گئے ایک چھوٹے سے پنجرے میں گلہری پھنسی ہوئی ہے۔

معلوم ہونے پر پتہ چلا کہ گلہری صاحبہ پرندوں کا کھانا کھانے کیلئے آئیں تھیں اور لالچ انہیں تنگ پنجرے میں لے گئی۔ وہ اندر تو جیسے تیسے داخل ہوگئیں لیکن باہر نہیں نکل سکیں۔

تاہم روتھ نے تار کٹائی کا اوزار نکالا اور پنجرے کی فولادی جالیوں کو کاٹ کر گلہری کو آزاد کردیا۔ روتھ کا کہنا تھا کہ مکین کی یہ اچھی بات تھی کہ وہ روزانہ اس پنجرے کی دیکھ بھال کرتی تھیں۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو گلہری کافی دیر تک اذیت میں رہتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں