لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 7 کیلیے شاہین آفریدی کو کپتان مقرر کردیا

اسپورٹس رپورٹر  پير 20 دسمبر 2021
بطور کپتان سب کو ساتھ لیکر چلوں گا،  شاہین شاہ

بطور کپتان سب کو ساتھ لیکر چلوں گا، شاہین شاہ

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 7 کیلیے شاہین آفریدی کو کپتان مقرر کردیا۔

سی او او ثمین رانا کا کہنا ہے کہ  نوجوان ٹیلنٹ کو گروم کرنے کا عزم لیے میدان میں آئے تھے، شاہین آفریدی کو قیادت سونپ کر اس سمت میں بڑا قدم اٹھانے جارہے ہیں۔

شاہین شاہ نے کہا کہ لاہور قلندرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم ایک فیملی کی طرح ہیں، لاہور قلندرز کیلیے ہمیشہ سو فیصد دینے کی کوشش کی، بطور کپتان بھی یہی کروں گا، سب کو ساتھ لیکر چلوں گا۔

عاقب جاوید نے کہا کہ کسی کرکٹر کو اتنی جلدی گروم ہوتا نہیں دیکھا، اچھی سوچ اور اچھے انسان ہیں، ایسے لوگ ہی لیجنڈ بنتے ہیں،میرے لیے آج بہت خوشی کا دن ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔