غلط امیدواروں کا چناؤ بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجہ بنی وزیراعظم

آئندہ ملک بھرمیں بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی خود دیکھوں گا، عمران خان


ویب ڈیسک December 21, 2021
کے پی بلدیاتی الیکشن میں غلطیوں کی قیمت ادا کی،عمران خان:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نےخیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں غلط امیدواروں کا چناؤ شکست کی وجہ بنی۔

وزیراعظم عمران خان کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں اوراس کی قیمت ادا کی۔ غلط امیدواروں کا انتخاب بنیادی وجہ بنا۔



عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے اورپاکستان بھرمیں بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی حکمت عملی کومیں خود دیکھوں گا۔ انشا اللہ پی ٹی آئی مضبوط ہوکرآئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے