74 سال میں پہلی بار بااختیار بلدیاتی نظام ملا ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک  بدھ 22 دسمبر 2021
تحصیل ناظم گورننس کوبہتربنائیں گے،عمران خان

تحصیل ناظم گورننس کوبہتربنائیں گے،عمران خان

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری 74سال کی تاریخ میں پہلی باربااختیاربلدیاتی نظام ملا ہے۔

وزیراعظم کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق شورشرابے میں لوگوں کو اس بات کا احساس نہیں ہورہا کہ یہ الیکشن ماڈرن اورجدید بلدیاتی نظام کا آغاز ہیں جیسا کہ دنیا کی کامیاب جمہوریتوں میں موجود ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ براہ راست منتخب تحصیل ناظم گورننس کو بہترکریں گے اورمستقبل کے لیڈرز تخلیق کریں گے۔74 سال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہمیں بااختیار بلدیاتی نظام ملا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔