رانا شمیم کا بیان حلفی پر دستخط نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے کیے جانے کا انکشاف

ویب ڈیسک  اتوار 26 دسمبر 2021
رانا شمیم نواز شریف کے قریبی دوست ہیں اور نواز شریف انہیں چیف جسٹس بنانا چاہتے تھے، برطانوی سولیسٹر

رانا شمیم نواز شریف کے قریبی دوست ہیں اور نواز شریف انہیں چیف جسٹس بنانا چاہتے تھے، برطانوی سولیسٹر

 اسلام آباد: رانا شمیم کی جانب سے بیان حلفی پر دستخط نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی کے معاملے میں بڑا انکشاف سامنے آگیا ہے، روزنامہ ایکسپریس اور ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق رانا شمیم نے بیان حلفی پر دستخط نواز شریف کے دفتر میں کیے۔

برطانوی سولیسٹر چارلس کے مطابق رانا شمیم، سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی دوست ہیں اور جس بیان حلفی میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے معزز ججز پر الزامات لگائے گئے ہیں اس پر دستخط نواز شریف کے دفتر میں کیے گئے، نوازشریف رانا شمیم کو چیف جسٹس بنانا چاہتے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔