مسلمانوں کے بعد اب عیسائی ہندوتوا کے نشانے پر ہیں، بھارتی کانگریس

ویب ڈیسک  بدھ 29 دسمبر 2021
بھارتی کانریسی رہنما پی چدمبارم

بھارتی کانریسی رہنما پی چدمبارم

نئی دہلی: بھارتی کانگریس کے رہنما پی چدمبرم نے کہا کہ مسلمانوں کے بعد بھارت کی انتہا پسند پارٹی ہندوتوا کا نیا نشانہ اب عیسائی بن چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چدمبرم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوتوا مسلمانوں کے بعد اب عیسائیوں کیلئے بھی خطرہ بن گئی ہے۔ حکومت نے مدر ٹریسا کے قائم کردہ خیراتی ادارے کے فنڈ بھی بند کردیے۔

کانگریس کے رہنما نے مزید کہا کہ یہ اقدام اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ حکومت عیسائیوں کے ساتھ تعصبانہ رویہ اپنا رہی ہے۔ فنڈ کو روکنا حقیقت میں اُن این جی اوز پر براہ راست حملہ ہے جو بھارت میں غریبوں ناداروں کی مدد کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ مدر ٹریسا کی قائم کردہ مِشنری آف چیریٹی بھارت میں یتیموں، لاچاروں اور ایڈز کے مریضوں کی اعانت کیلئے 240 خیراتی گھروں کو چلا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔