منی بجٹ سے عوام پر صرف دو ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، شیخ رشید

ویب ڈیسک  جمعرات 30 دسمبر 2021
تمام اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں، شیخ رشید۔ فوٹو:فائل

تمام اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں، شیخ رشید۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ منی بجٹ سے عوام پر صرف دو ارب کا بوجھ پڑے گا۔

پارلیمانی اجلاس کے بعد قومی اسمبلی میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ شوکت ترین نے بتایا ہے کہ بجٹ 350 ارب روپے کا نہیں بلکہ 72 ارب روپے کا مجموعی بجٹ ہے، منی بجٹ سےعوام پر مزید صرف 2 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، عام آدمی پر 17 فیصد جی ایس ٹی نہیں لگے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تمام اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں، اور اتحادی ہمیشہ ساتھ ہی ہوتے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔