ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپوں میں 146 ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضے سے 23 پستول، 3 کلاشنکوف، ایک رائفل، 4 دستی بم اور منشیات برآمد


Staff Reporter February 13, 2014
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی پولیس اور سی آئی اے نے 108 ملزمان گرفتار۔ فوٹو:ایکسپریس/فائل

پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپہ مار کارروائیوں میں لیاری گینگ وار، سیاسی جماعتوں اور کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ملزمان سمیت 146ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بہادر آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار ٹی ٹی پستول اور رکشا برآمد کر لیا ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی پولیس اور سی آئی اے نے 108 ملزمان گرفتار کر کے انکے قبضے سے23 پستول و ریوالور، مائوزر ،3 کلاشنکوف، ایک رائفل ،4 دستی بم اور منشیات برآمد کر لی،ذرائع کے مطابق رینجرز نے آگر تاج ہنگور آبادسے نوید عرف سنا را کو حراست میں لے لیا ، ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ، رینجرز لیاری افشانی گلی میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے عزیر جان بلوچ گروپ سے تعلق رکھنے والے عدنان بلوچ کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نیسالار گوٹھ ، در محمد گوٹھ ، میٹروول، نیا آباد لیاری ، پنجاب کالونی ، فردوس موڑ ، شاہ فیصل کالونی،ناتھا خان گوٹھ ، کھارادر اور پٹھان کالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے34 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔