مری میں شدید برف باری کے باعث ہزاروں سیاح پھنس گئے، بدترین ٹریفک جام

ویب ڈیسک  جمعـء 7 جنوری 2022
اسلام آباد سے مری جانے والے راستے بند کردیے گئے، ایمرجنسی نافذ، سیاحوں کی مدد کے لیے کنٹرول روم قائم (فوٹو : فائل)

اسلام آباد سے مری جانے والے راستے بند کردیے گئے، ایمرجنسی نافذ، سیاحوں کی مدد کے لیے کنٹرول روم قائم (فوٹو : فائل)

اسلام آباد: مری میں شدید برف باری کے باعث ہزاروں سیاح پھنس کر رہ گئے جس کے بعد اسلام آباد سے مری جانے والے راستے بند کردیے گئے۔

ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کے مطابق مری میں اب تک 27 ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں اور مزید گاڑیاں داخلے کی منتظر ہیں، مری میں مزید سیاحوں کو داخل نہیں ہونے دیں گے، يہ فيصلہ مری ميں سياحوں کے رش اور ٹريفک جام کو مدِنظر رکھتے ہوۓ کيا گیا ہے۔

راولپنڈی انتظامیہ کے مطابق مری میں شدید برفباری میں ہزاروں سیاح پھنس چکے ہیں، شدید برفباری سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کرکے سیاحوں کو ریسکیو کرنے کا آپریشن شروع کردیا ہے، سیاحوں کی مدد کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا ہے، سیاح کنٹرول روم نمبر 051-9269016 پر رابطہ کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔