چیئرمین سینیٹ کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی کار حادثے میں جاں بحق

کراچی سے کوئٹہ جاتے ہوئے لسبیلہ کے قریب سالار سنجرانی کی کار آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی


Staff Reporter January 08, 2022
کراچی سے کوئٹہ جاتے ہوئے لسبیلہ کے قریب سالار سنجرانی کی کار آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی (فوٹو: فائل)

کراچی: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی اوتھل کے قریب کار حادثے میں ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے بھائی سالار سنجرانی اپنے ڈرائیور کے ہمراہ کراچی سے کوئٹہ جارہے تھے کہ واقعہ بلوچستان کے علاقے لسبیلہ کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق لسبیلہ کے قریب سالار سنجرانی کی کار آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے سبب سالار سنجرانی اور ان کا ڈرائیور دونوں جاں بحق ہوگئے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے صادق سنجرانی کو فون کیا اور چھوٹے بھائی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔

دریں اثنا گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی اظہار تعزیت کیا۔



 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے