وفاقی کابینہ نے وزراء کی غیر ملکی سفیروں سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی

وزراء دفتر خارجہ کو علم میں لائے بغیر غیر ملکی سفیروں سے ملاقاتیں کرتے ہیں، کابینہ


ویب ڈیسک January 10, 2022
وزراء دفتر خارجہ کو علم میں لائے بغیر غیر ملکی سفیروں سے ملاقاتیں کرتے ہیں، کابینہ - فوٹو:فائل

BAKU/ MOSCOW: وفاقی کابینہ نے وزراء کی غیر ملکی سفیروں سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ وزراء کی غیر ملکی سفیروں سے ملاقات کو دفتر خارجہ کے قوائد ضوابط پر سختی سے عملد آمد یقینی بنانے کی کی ہدایت بھی کردی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دفتر خارجہ کے قوائد ضوابط کی خلاف ورزی کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا گیا کہ بہت سے وفاقی وزراء نہ صرف دفتر خارجہ کو علم میں لائے بغیر غیر ملکی سفیروں سے ملاقاتیں کرتے ہیں بلکہ ان کے نمائندگان سفارتی تقریبات میں شریک ہوتے ہیں جو ملکی خارجہ پالیسی کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ خارجہ پالیسی اور دفتر خارجہ کے قوائد و ضوابط کے مطابق تمام وزراء غیر ملکی سفیروں سے ملاقاتوں اور سفارتی تقریبات میں شرکت سے قبل آگاہ کرنے اور ان ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات سے متعلق ہدایات لینے کے پابند ہیں کیونکہ تمام ممالک کے ساتھ پاکستان کے سفارتی تعلقات کی نوعیت مختلف ہے، ان ملاقاتوں کو دفتر خارجہ کے ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

وفاقی کابینہ نے معاملے کی نشاندہی کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزراء کو سخت ہدایات جاری کیں اور غیر ملکی سفیروں سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی جبکہ وزات خارجہ کو وفاقی وزراء کی سفیروں سے ملاقاتوں سے متعلق اپنے قوائد و ضوابط پر عملدر آمد کو یقینی بنائے کی سخت احکامات بھی جاری کر دیے۔

مقبول خبریں