کم میک اپ کرنے کے مشورے پر جنت مرزا کا ایمن خان کو جواب

ایمن خان نے حال ہی میں جنت مرزا کو کم میک اپ کرنے کا مشورہ دیا تھا


ویب ڈیسک January 12, 2022
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جنت مرزا نے ایمن خان کو جواب دینے کے لئے ویڈیو بنائی ہے فوٹوفائل

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ غصے میں لوگوں کو اپنے کام سے کام رکھنے کامشورہ دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

چند دن پہلے ایمن خان کے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں میزبان نے ان سے سوال پوچھا تھا کہ آپ ٹک ٹاکر جنت مرزا کو کیا مشورہ دیں گی؟ ایمن خان نے فوراً جواب دیا تھا ''جنت کم میک اپ کیا کرو''۔

ایمن خان کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کسی کا بھی نام لیے بغیر کہہ رہی ہیں کہ آپ کو کسی کی بھی زندگی میں دخل اندازی کرنے کا کیا حق ہے؟

اس ویڈیو کے ساتھ جنت نے کیپشن لکھا ''جب کوئی اپنے چہرے پر بہت زیادہ میک اپ اور سرجری کروانے کے بعد آپ کو کہے کہ میک اپ نہ کرو''۔

جنت مرزا نے ویڈیو میں کہیں بھی ایمن خان کا نام تو نہیں لیا تاہم سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ خاموش پیغام ایمن خان کو ہی دیا ہے۔

مقبول خبریں