ڈاکٹروں کے قتل اوربھتہ طلبی کا نوٹس لیا جائے اراکین سندھ اسمبلی

پولیس افسران شہریوں کو ہراساں کرکے رشوت وصول کرنے میں مصروف ہیں


Staff Reporter February 14, 2014
بھتہ مافیا کیخلاف کارروائی کی جائے، وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور گورنر سے مطالبہ۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے بیرون ملک بھتہ مافیا کی جانب سے کراچی کے ڈاکٹروں ، تاجروں ، صنعتکاروں کو ای میل اور ٹیلیفون کر کے ایزی پیسہ ، موبی کیش اور اومنی پیسہ ٹرانسفر سروس کے ذریعے بھاری بھتہ طلب کرنیکی اطلاعات پرگہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے حکومت اور اداروں کی نااہلی وناکامی قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاکہ بھتہ مافیاکی جانب سے ڈاکٹروں اور شہریوں سے بھتہ طلب کرنے کانوٹس لیاجائے۔

ایم کیوایم کے بے گناہ ومعصوم کارکنان اورہمدردعوام کوچن چن کرگھروںاوردیگرمقامات سے گرفتارکیا جارہاہے اورانھیں نامعلوم مقام پرلے جاکربہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاجارہاہے جس کے باعث ایم کیوایم کے 10سے زائد کارکنان ماورائے عدالت قتل کیے جاچکے ہیں جبکہ دوسری جانب بھتہ مافیا اور دہشت گردوں کوسرکاری سرپرستی میںکھلی چھوٹ ہے کہ وہ کراچی کے شہریوںسے بھاری بھتہ وصول کریںاورنہ دینے کی صورت میں انہیں جانی ومالی نقصان پہنچائیں،انھوںنے کہاکہ ہوناتویہ چاہیے تھاکہ رینجرز،پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں کراچی میں بھتہ مافیاکے دہشتگردکارندوں کوگرفتارکرکے ان کانیٹ ورک ختم کرتی تاہم جس شہر میں رینجرز، پولیس وانتظامیہ غریب وبے گناہ شہریوں کو ہراساں کرکے روزانہ اربوں روپے کی رشوت وصول کررہی ہواس شہر میں شہریوں کو کس طرح تحفظ فراہم کیاجاسکتاہے،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے وزیراعظم،وفاقی وزیر داخلہ ،وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اورگورنرعشرت العباد سے مطالبہ کیاکہ بیرون ملک سے بھتہ مافیاکی جانب سے کراچی کے ڈاکٹروںاورشہریوںسے بھتہ طلب کرنے کانوٹس لیاج ائے ۔