ٹونگا میں سونامی سے برطانوی خاتون ہلاک

راکھ اوردھوئیں کے گہرے بادلوں کے باعث امدادی کارروائیاں ممکن نہیں، نیوزی لینڈ


ویب ڈیسک January 18, 2022
ٹونگا کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے:فوٹو:فائل

MADRID: بحرالکاہل کے ملک ٹونگا میں سمندرمیں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی سے خاتون ہلاک ہوگئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹونگا میں سونامی سے ایک خاتون کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ خاتون کا تعلق برطانیہ سے ہے۔سمندرکے اندرآتش فشاں پھٹنے اورسونامی کے بعد سے ٹونگا کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے۔

ٹونگا کے پڑوسی ملک نیوزی لینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ گہرے دھوئیں اورراکھ کے بادل کے باعث ٹونگا کے ائیرپورٹ پرامدادی پروازوں کا اترنا ممکن نہیں۔

حکام کے مطابق بحری جہازوں کے ذریعے بھی امداد کی فراہمی آئندہ کچھ روز تک ہونے کا امکان نہیں۔

ہفتے کو ٹونگا میں زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے سے خوفناک آوازیں پیدا ہوئیں جو 800 کلومیٹر دور فجی میں بھی سنی گئیں۔ سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی تصاویرمیں 5 کلومیٹر چوڑا راکھ، بھاپ اور گیس کا شعلہ 20 کلومیٹر تک بڑھتے ہوئے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں ساحل کے قریب رہائشی علاقوں میں بڑی لہروں کوگھروں عمارتوں کو لپیٹ میں لیتے اورلوگوں کو اونچے ٹیلوں کی جانب بھاگتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے